نئی دہلی(این این آئی) ہمالیہ میں بھارت اور چین میں کشیدگی جاری ہے ،جھڑپ میں دونوں ممالک کی افواج کے متعدد فوجی زخمی ہوگئے ۔چین اور بھارتی افواج کے درمیان تازہ جھڑپ پر چینی وزارت خارجہ کا ردِعمل سامنے آگیا، اپنے ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیان نے کہا ہے کہ چین کی سرحدی فوج نے سرحدی خطے میں امن برقرار رکھنے کا عہد کر رکھا ہے ،انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو بھی اسی سمت میں کام کرنے پر زور دیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق شنالی سکم کی سرحد پرجھڑپ ہوئی، صورتحال اب کنٹرول میں ہے ،ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں خونریز تصادم کے چھ ماہ بعد بھارتی اور چینی فوجیوں کی متنازع سرحد پر ایک مرتبہ پھر کشیدگی دیکھی جارہی ہے ،ذرائع نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا یہ واقعہ ریاست سکم کے نکو لا پاس میں گزشتہ ہفتے پیش آیا ، بھارتی فوجی حکام نے بتایاکہ دونوں فریقین کے فوجی زخمی ہوئے ، شمالی سکم کے علاقے ناکو لا میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تصادم ہوا جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول ہے اور دونوں ملکوں کی افواج کے اعلی حکام اعلی سطحی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔