لاہور(جنرل رپورٹر) مال روڈ پر چیئرنگ کراس پر دھرنا دینے والے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ( پیف) کے تیس کے قریب پارٹنرز کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس کی جانب سے صبح نو بجے کے قریب چیئرنگ کراس پر جاری دھرنے پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور دھرنے کے شرکا کو حراست میں لینا شروع کردیا جس پر دھرنے کے شرکا منتشر ہوگئے تاہم کچھ کو حراست میں لے لیا گیا ۔ آل پیف پارٹنر اتحاد کے چیئرمین پروفیسر عدمان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا دھرنا جاری رہے گا۔ پیف پارٹنرز نے الزام لگایا کہ وزیر تعلیم کے کہنے پر پیف پارٹنرز کو تنگ کیا جارہا اوران کے فنڈز کی کٹوتیاں کی جارہی ہیں ۔