لاہور(نامہ نگار)ماڈل روڈز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ،سی ٹی او لاہور کا مہم کا جائزہ لینے کیلئے ماڈل روڈ کا وزٹ کیا ،مہم کے پہلے دو روز 17 ہزار 29 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ چالان جاری کئے گئے ۔سی ٹی اوکا کہنا تھا کہ لین لائن اور سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 1698 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی،ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 05 ہزار 493 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی،کم عمر ڈرائیونگ پر 1466 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی،کم عمر ڈرائیونگ پر 1398 موٹرسائیکلیں و گاڑیاں بند کرائی گئیں ،کم عمر ڈرائیونگ پر 315 والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے ،دو ہفتے آگاہی دینے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا ۔