لاہور( کلچرل رپورٹر) ماڈل روما مائیکل نے بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنے کیرئرکی پہلی فلم سائن کرلی ہے جس کی شوٹنگ ان دنوں لاہور میں تسلسل سے جاری ہے ۔روما مائیکل کا شمار ملک کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے جو ایک عرصے سے فیشن انڈسٹری میں کامیابی سے قدم جمائے ہوئے ہیں تاہم اب وہ پہلی اداکاری بھی کررہی ہیں ۔روما مائیکل کو ڈائریکٹر ندیم چیمہ کی فلم'دہلی گیٹ' میں لیڈ رول کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے ۔اسی سلسلے میں روما مائیکل نے '92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اداکاری کا شوق تو بہت پہلے سے تھا لیکن کبھی اچھا موقع نہیں ملا تاہم جب مجھے اس فلم کے لئے رابطہ کیا گیا تو مجھے سکرپٹ اور اپنا کردار پسند آیا جس پر میں نے کام کا فیصلہ کیا۔