راولپنڈی،اسلام آباد (رپورٹر92نیوز،این این آئی)پاکستان بھر کی 454 ماڈل کورٹس نے جمعہ کو مجموعی طور پر 476 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق 177 ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 49 اور منشیات کے 61 مقدمات یعنی 110 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل 609گواہان کے بیانات قلمبند کئے ۔پنجاب میں قتل کے 24 اور منشیات کے 43 ،اسلام آباد میں قتل کے ایک اور منشیات کے 2، سندھ میں قتل کے 22 اور منشیات کے 12، خیبر پختونخوامیں قتل کے 1 منشیات کے 4 جبکہ بلوچستان میں قتل کے 1 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔3 مجرموں کو سزاے موت اور 12 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، دیگر 28 مجرموں کو کل 38 سال30 ماہ 18 دن قید اور 8089936 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔123 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے 182 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دئیے ۔