لاہور(کلچرل رپورٹر)سپرسٹار پروڈکشن نے ’’پاکستان فیشن‘‘سیزن 3 میں ماڈلزکی کہکشاں سجادی،راشدمحمود اور حیدر سلطان مہمان خصوصی، ریمپ واک اور گلوکاروں کی دھماکے دار پرفارمنس، تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں سپرسٹار پروڈکشن کی جانب سے ’’پاکستان فیشن‘‘سیزن3 فیشن شوکا انعقاد کیا گیا جس میں لیجنڈ اداکار راشدمحمود اور حیدر سلطان مہمان خصوصی تھے ۔اس شومیں ماڈلزنے پاکستان سپر لیگ تھیم کے مطابق مختلف ٹیموں کے یونیفارم پہن کر نمائندگی کی ،سانپوں سے کھیلنے والے بابر ناگی نے اپنے مشہور ناگوں کے ساتھ ریمپ پر آئٹمز پیش کیں۔بھنگڑا کنگ شاہد سونو نے اپنانیا بھنگڑا ’’یاری دی چس‘‘ گایا تو منچلوں نے خوب بھنگڑے ڈالے ، اس کے ساتھ ساتھ گلوکار ناصر بیراج،عمران نیازی،ارونا اور خان برادران سیف علی اور کیف علی نے صوفی کلام پیش کیا۔