پشاور(این این آئی) مالم جبہ سوات اراضی کیس میں سینیٹر محسن عزیزنیب خیبر پختونخوا میں پیش ہوئے ۔کیس میں کے پی کے سینئر وزیر عاطف خان کو بھی طلب کیا گیا تاہم بیرون ملک ہونے کے باعث وہ پیش نہ ہوسکے ۔میڈیا سے گفتگومیں محسن عزیز نے کہا نیب نے گواہ کے طور پر بلایا،ڈیڑھ سال تک وائس چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ کے پی رہا،پراجیکٹ کیساہوا،کیا کردارتھا، یہ پوچھا گیا۔