بماکو،یوآنڈے (اے ایف پی)مالی میں فوجی اڈے پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں20 سکیورٹی اہلکارہلاک،متعدد زخمی۔مالی میں ایک عہدیدار کے مطابق عسکریت پسندوں نے پیر کے روز علی الصبح شمالی قصبے بامبا میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا ۔ادھر کیمرون کے سرحدی گائوں میں 2خود کش دھماکوں کے نتیجے میں7افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔مشتبہ حملہ آوروں تعلق نا ئیجیریا کی دہشتگرد تنظیم بوکو حرام سے تھا۔ ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ دہشتگردوں نے ایمچائڈ گائوں میں خود کو دھماکے اڑایا۔ ،ہلاک ہونے والوں میں ایک گاؤں کے سربراہ اور دو نوعمر افراد بھی شامل ہیں، حملہ اس وقت ہوا جب دیہاتی گھر وں کولوٹ رہے تھے۔