بماکو( نیٹ نیوز ) افریقی ملک مالی کے وسطی حصے میں نامعلوم مسلح افراد کے ایک حملے میں کم ازکم 19فوجی مارے گئے ہیں جبکہ کئی زخمی ہو ئے ہیں ۔ 100سے زائد مبینہ حملہ آوروں نے سوکولو نامی میں ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا۔ فوجی حکام نے حملہ آوروں کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے فوجی اپنے کیمپ سے ملحقہ مقامی بستیوں میں سکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے لیے وہاں تعینات تھے ۔