کراچی (سپورٹس ڈیسک) مانچسٹر سٹی نے بورنیموتھ کے سینٹر بیک ڈچ ناتھن اکی سے 40 ملین ڈالرز کے عوض معاہدہ کرلیا۔ ہالینڈ کے بین الاقوامی کھلاڑی نے اتحاد سٹیڈیم میں پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔ مینجر پیپ گارڈیوولا نے 25 سالہ اکی کی مانچسٹر سٹی میں شمولیت کو ایک "خواب" قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سینٹر بیک کھلاڑی کا مانچسٹر سٹی کے ساتھ منسلک ہونا خوش آئند جس سے ٹیم جیتے گی ۔