لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت کے رورل اسسبیلیٹی پروگرام کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ڈی سی نے کہا کہ13 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے مانگامنڈی تامشن کالونی تا ببلیانہ ڈرین تک سے روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ تیس جون تک اس منصوبے پر 02 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز لگا دئیے گئے تھے اورسال 2019/20 میں حکومت پنجاب نے اس منصوبے پر مزید 10 کروڑ روپے جاری کئے ہیں اوراب تک اس منصوبے پر 05 کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ کر دیئے گئے ہیں۔