ماچھیوال، شیخو پورہ ،لاہور(نامہ نگار،ڈسٹر کٹ رپورٹر،کرائم رپورٹر)ماچھیوال کے نواحی گاوں 571 ای بی کا رہائشی چودھری رشید آرائیں اپنے اہلخانہ جن میں بیوی ،دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل تھی کے ہمراہ پکنک منا کر واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنیوالی کار سے ٹکرا گئی حادثہ میں دو بیٹے اور والدہ موقع پر جاں بحق جبکہ چودھری رشید،اس کی دونوں بیٹیاں اور دوسرے کار سوار ڈاکٹر شعیب کو تشویشناک حالت میں وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ایک حاملہ بیٹی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی دوسری جانب شیخوپورہ میں موٹر وے پر خانقاہ ڈوگراں کے نزدیک کار تیز رفتاری کے باعث آگے جانے والے ٹرک سے جا ٹکرائی ،حادثہ میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیام، موٹروے حکام کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپروائی اور ڈرائیونگ سے توجہ ہٹ جانے کے باعث پیش آیا ایف ڈبلیو او حکام نے جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا ،لاہور میں مصری شاہ کے علاقے جی ٹی روڈ تیزاب احاط میں موٹر سائیکل سوار علی حسن پھسلنے کی وجہ سے نیچے گرگیا اور پیچھے سے آنے والی نامعلوم کار اس کے اوپر سے گزر گئی جس سے اس نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی ،متوفی نوجوان چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔