لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اوراداکار شہباز شگری نے ایک دوسرے کو دل دینے کے بعد اب ہمیشہ کے لئے ایک ہونے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔دونوں فنکاروں کے درمیان کچھ عرصہ پہلے دوستی کا اغاز ہوا تھا جس کے بعد وہ نہایت تیزی سے ان کی دوستی کے چرچے شوبز حلقوں میں جاری ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری اپنی دوستی کو جلد ہی رشتہ داری میں تبدیل کرنے کا اعلان کریں گے۔ جس کے لئے مناسب وقت کا انتظار کیا جا رہا ہے شہباز شگری سینماٹوگرافر بھی ہیں جو کئی وڈیوز کی ڈائریکشن دے چکے ہیں ۔