لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ماورا حسین نے ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیفیت سے متعلق بتانے پر شرمندہ نہیں ہوں۔اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی دماغی صحت کی جدوجہد کے حوالے سے ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ ایک سال قبل ذہنی اضطراب کی کیفیت کا شکار ہوئی تھیں۔اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے کی مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ڈرامہ ان کے دل سے بے حد قریب ہے ۔ماورا حسین نے اپنے کیپشن میں بتایا کہ ’ہم سب کی زندگی میں مشکل وقت آتا ہے ، میں بے حد خوش قسمت ہوں کہ میرا کام مجھے میرے غم کو اظہار کرنے کی اجازت دیتا ہے ‘۔اداکارہ نے بتایا کہ ’مجھے ذہنی اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہوئے ایک سال ہوگیا ہے ، میں اب اس بات پر شرمندہ نہیں ہوتی کیونکہ یہ میری زندگی کا حصہ ہے جیسے آسمان نیلا ہوتا ہے۔