لاہور(کلچرل رپورٹر ) اداکارو ہدایتکار یاسر نواز نے اپنی فلم کے اہم کردار کے لئے ماورا حسین کو فائنل کرلیا ہے ۔یاسر نواز کا شمار کامیاب ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے جو ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلمیں بناچکے ہیں۔ سال رواں میں ان کی فلم’رانگ نمبر2‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد انہوں نے نئی فلم بنانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے جس کا ٹائٹل تو ابھی سامنے نہیں آیا البتہ یہ بات کنفرم ہوگئی ہے کہ فلم کا لیڈ رول ماورا حسین کریں گی،یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماورا حسین کی پاکستان میں یہ دوسری فلم ہوگی۔اس سے پہلے وہ ہمایوں سعید کی ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘ ‘میں کام کرچکی ہیں۔