لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مدراینڈچائلڈہسپتال کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گنگارام ہسپتال ڈاکٹرفیاض بٹ، پراجیکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹرعامرسلمان، ایس ای بلڈنگ قیوم، ڈپٹی ڈائریکٹرآرکیٹیکٹ رابعہ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرآرکیٹیکٹ عظیم نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹرآرکیٹیکٹ رابعہ اورپراجیکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر عامر سلمان نے صوبائی وزیرصحت کوگنگارام ہسپتال میں بننے والے مدر اینڈ چائلڈہسپتال کے بارے میں جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے گنگارام میں جلدچھ سوکے قریب بستروں پرمشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال تعمیرکیاجائیگا۔ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے بین الاقوامی معیارکے آئی سی یوزبنائے جائیں گے ۔ ہسپتال میں بیس کے قریب ڈلیوری رومزبنائے جائینگے ۔ ہسپتال میں تیس کے قریب انتہائی نگہداشت یونٹس بنائے جائینگے ۔ ہسپتال میں پرائویٹ رومزکی سہولت بھی دی جائیگی۔ہسپتال میں دوگائنی یونٹس بنائے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کیلئے سرجیکل یونٹس بھی بنائے جائینگے ۔ مدراینڈچائلڈہسپتال کے تمام ترتعمیری کام کی خودمانیٹنرنگ کررہی ہوں۔نئے مدراینڈچائلڈہسپتال سے ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے میں مددحاصل ہوگی۔