ٹوکیو(ویب ڈیسک) چھوٹے بچے ہر وقت نگاہوں کے سامنے اپنی ماں کو دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ایک جاپانی خاتون نے حقیقت سے بھرپور، اپنے قدِ آدم پوسٹر بنوائے ہیں اور کٹ آؤٹ کی صورت میں گھر کے مختلف کمروں میں لگادیئے ہیں۔جاپان میں ایک جوڑے نے دیکھا کہ ان کا ایک سالہ بچہ ماں کی عدم موجودگی پر بار بار رونے لگتا ہے اور اس کی وجہ سے والدہ کام کرنے سے عاجز تھی۔ اس کا حل نکالتے ہوئے فوکی سیٹو نامی خاتون نے ایک ذہانت بھرا تجربہ کیا۔