لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن میں وہ مزید خوبصورت اور جوان نظر آرہی ہیں۔پاکستان کی خوبصورت ترین اداکارائوں میں شمار ہونے والی ماہ نور بلوچ کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں اداکارہ پہلے سے کہیں زیادہ حسین اور جوان لگ رہی ہیں جبکہ وائرل تصویروں میں ماہ نور بلوچ نے مغربی لباس یعنی جینز اور ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے ۔وائرل تصویروں میں ماہ نور بلوچ اپنے انداز سے مداحوں کو اپنی فٹنس کا راز بتاتی نظر آرہی ہیں۔ماہ نور بلوچ کی تصویریں دیکھنے کے بعد جہاں مداح ان کی تعریف کر رہے تو وہیں کچھ مداح ایسے بھی ہیں جو اداکارہ سے ان کی خوبصورتی کا راز پوچھ ر ہے ہیں۔واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں اور نانی ہیں اور وہ زندگی کی 50 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں۔