کراچی ( شوبز ڈیسک ) اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ اُن کے شوہر مانی کے لیے اُن سے زیادہ اہم پاک بھارت میچ ہے ۔گزشتہ شب حرا مانی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے شوہر کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے جسے سُن کر دیگر مہمان بھی خوب ہنسے ۔اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ ’میرے شوہر کے لیے پاک بھارت میچ بہت زیادہ اہم ہوتا ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ جب پاک بھارت میچ ہو تو میں اُن کے سامنے سے کہیں دور چلی جاؤں۔ حرا مانی نے کہا کہ ’میرے شوہر پاک بھارت میچ کے اس قدر دیوانے ہیں کہ اگر میں مر رہی ہوں گی تو وہ پہلے پورا میچ دیکھیں گے اور اُس کے بعد مجھے دفنائیں گے ۔