لاہور(کلچرل رپور ٹر ) اداکارہ مایا علی اور شہریار منور ایک بار پھر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں۔ مایا علی نے اس نئے پر ا جیکٹ کی ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’ جلد آ رہا ہے ‘مایا علی اور شہریار منور نے صارفین کے اصرار کے باوجود اپنے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے وہ اس سر پر ا ئز کا انتطار کریں یا رہے کہ اس مقبول جوڑی کو شائقین پہلے شہر یار منور کی فلم’ پرے ہٹ لو‘ میں دیکھ چکے ہیں جن کی پرفارمنس بہت پسند کی گئی تھی۔