واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کا اپنے سابق وکیل مائیکل کوہن کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا۔ڈونلد ٹرمپ نے کہا مائیکل کو کسی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی تھی، کوہن نے ان پر الزامات سزا میں کمی کی خاطر لگائے ۔ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو ٹیکس فراڈ، مالیاتی اداروں میں غبن ،کانگریس سے غلط بیانی کی وجہ سے تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے ۔