ڈبلن( ویب ڈیسک) دل کے دورے کے بعد ڈاکٹر اکثر کہتے ہیں کہ دل کا کچھ حصہ ناکارہ ہوچکا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ حصہ مردہ ہوجاتا ہے اور دل کمزور ہوجاتا ہے لیکن اب ایک نیا پولیمر دل سے چپک کر ناکارہ حصے کو دھڑکنے کے قابل بنا سکتا ہے ۔آئرلینڈ میں واقع ٹرینٹی کالج، ڈبلن کے سائنسدانوں نے قلب کی بیرونی طرف چپک کر دل کے ساتھ دھڑکنے والا ایک پولیمر پیوند بنایا ہے جو ہارٹ اٹیک کے بعد ہون والے نقصان کا ازالہ کرسکتا ہے ۔ یہ پولیمر پہلے ہی طبی مقاصد کیلئے منظور کیا جاچکا ہے ۔