کراچی (سٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا میں فائرنگ سے پاکستان کو انتہائی مطلوب ایم کیو ایم لندن کا جوائنٹ انچارج محمد وسیم ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق قمر السلام عرف ٹیڈی عرف وسیم پاکستان سے مفرور ہونے کے باعث انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا اور گزشتہ کئی سال سے جنوبی افریقا مفرور تھا۔ قمرٹیڈی جنوبی افریقا میں ایم کیوایم لندن کو چلاتا تھا، وہ قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا اور اس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں، واضح رہے اس سے قبل مجید منجلا کو بیھ گاڑی میں قتل کیا گیا تھا، قمر 1992 کے آپریشن کے بعد سے مفرور تھا، 2018 میں قمر نے لندن میں اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق قمر نے اس تقریب میں ٹیم کو بلاول بھٹو ، عارف قریشی، آفاق احمد سمیت رہنماؤں کی کلنگ کا ٹارگٹ دیا تھا۔