لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود متروکہ وقف املاک بورڈ نے گذشتہ مالی سال2019-20 کے دوران آمدن میں اضافہ کرنے کے علاوہ اخراجات میں نمایاں کمی کی ۔جبکہ صرف لاہور میں 61کروڑ روپے مالیت کی خفیہ املاک کو بھی از سر نوکرایہ داری کے عمل میں شامل کیا۔اس امر کا اظہار چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے 329ویں بورڈ اجلاس کے شرکاء سے صدارتی خطاب میں کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ثنائاللہ خان، روشنا فواد ، منیر احمد، اختر خان چانڈیو، ناصر احمد اعوان سمیت دیگر بورڈ افسران نے شرکت کی ۔ چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد نے شرکا کو بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران بورڈ نے کوروناکے باوجود ریکارڈ2430ملین روپے ریونیو حاصل کیا جبکہ اخراجات میں 61کروڑ50لاکھ روپے کی کمی کی ۔ یہی نہیں لاہور میں 61کروڑ روپے مالیت کی 53خفیہ وقف املاک کو تلاش کر کے ان کو کرایہ داری کے عمل میں شامل کیا گیا ۔