لندن (اے ایف پی) ملکہ برطانیہ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو حال میں دئیے گئے ایک متنازعہ انٹرویو پر شدید تنقید کے بعد اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا۔شہزادہ اینڈریو نے انٹرویو میں امریکی سرمایہ کار جیفری اپسٹین سے دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا تھا تاہم کہا کہ وہ خود کسی غلط کام میں ملوث نہیں رہے ۔اپسٹین کو درجنوں خواتین کا ریپ کرنے اور جنسی غلام بنانے کے الزام کے تحت گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جا رہا تھا اور اس نے رواں برس اگست میں جیل میں خودکشی کر لی۔ انٹرویو پر شدید تنقید کی گئی اور شاہی خاندان کیساتھ مل کر رفاہی کام کرنیوالی این جی اوز اور اداروں نے شہزادہ اینڈریو سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔شہزادہ اینڈریو نے کہا میں نے عوامی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کے حوالے سے ملکہ کی اجازت طلب کی تھی جو انہوں نے دیدی، مجھے اپسٹین سے تعلقات پر ندامت ہے ۔