لاہور(کرائم رپورٹر)شہرمیں پولیس ناکوں کے باوجود ڈاکو راج۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی دو درجن سے زائد وارداتیں ، شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی چھائونی منیر روڈ میں میاں محمد نادر سہگل کے گھر سے چور تالے توڑ کر ایک کروڑ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری،شفیق آباد کے علاقے باغ منشی لدھا میں چور تالے توڑ کر شہباز کے گھر سے 21لاکھ اور چالیس ہزار مالیت کا 53تولے سونا اور 11لاکھ نقدی لے اڑے ، شادباغ کے علاقے میں ڈاکوئوں نے ذیشان قیوم اور فیملی سے تین لاکھ اور95ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ شاہدرہ میں عدیل ، لٹن روڈ میں فیضان اور اسکی فیملی ، سمن آباد میں محمد اویس، سندر کے میں علی رضا ، چوہنگ میں محمود، مصری شاہ میں حمزہ جاوید،باغبانپورہ میں ماجد علی،محمد عمران، لوئر مال میں عبدالباسط ، گرین ٹائون میں محمد سلیم ،فیکٹری ایریا میں رضوان ، غالب مارکیٹ کے علاقے میں شہزادڈاکوؤں کا نشانہ بنے ،مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں بھی چوری کر لی گئیں۔ ڈیفنس ویو کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 40سالہ عذیر ادریس زخمی ہوگیا۔