کراچی(نیوزایجنسیاں )سربراہ ایدھی فانڈیشن فیصل ایدھی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی طیارہ حادثہ میں متعددورثا کو غلط لاشیں حوالے کردی گئیں ہیں۔ فیصل ایدھی نے بتایا کہ دو دن تک نان سائنٹفک بنیادوں پر لاشیں حوالے کرنے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا سکواڈرن لیڈر زین العارف کی ڈیڈ باڈی کے دو خاندان دعویدار ہیں جبکہ ایک لاش پر پڑی چادر تبدیل ہونے سے سیریل نمبر تبدیل ہوگیا، متاثرہ فیملی نے ڈی این اے ٹیسٹنگ کے باوجود ڈیڈ باڈی لینے سے انکارکیا۔