نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں متنازع شہریت بل کیخلاف احتجاج شدت اختیار کرنے کے بعد فوج طلب کرلی گئی، پولیس نے مظاہرین پرشیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے ۔ نئی دہلی کے نواحی علاقوں چاندباغ،موج پور،جعفرآاد، بشاہین باغ،علی گڑھ میں مظاہرین نے دھرنے دیئے اور ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں،مظاہرین نے بھارتی فوج اورپولیس پرپتھراؤکیا۔ نئی دہلی میٹروسٹیشن کو بند کردیا گیا۔بھارتی شہرمرادآبادمیں بھی شہریت بل کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں سابق گورنراترپردیش شریک ہوئے ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جعفرآباد میں لوگوں کے دوگروہوں میں تصادم ہوا،مظاہرین نے ایک دوسرے پر پتھراؤکیااور ایک سڑک بھی بلاک کردی،بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔آخری اطلاعات تک سیلم پور کو موج پور اور یمونا سے ملانے والی سڑک بند تھی۔ متنازعہ شہریت بل