نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مہاراشٹرا میں تعینات بھارتی پولیس سروس کے سینئر افسر نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس افسر عبدالرحمٰن نے کہا کہ بل کی مذمت کرتا ہوں، اس لئے سول نافرمانی کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ رہا ہوں، اس بل کا مقصد مسلمانوں میں خوف پھیلانا اور قوم کو تقسیم کرنا ہے ، شہریت ترمیمی بل آئین کی بنیادی خصوصیات کے منافی ہے ۔عبدالرحمٰن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں غلط حقائق اور گمراہ کُن معلومات پیش کیں۔