نئی دہلی(نیٹ نیوز)نوبل انعام یافتہ بھارتی فلاسفر اورماہر معاشیات ڈاکٹر امرتا سین نے کہا ہے مجھے انڈین ہونے پر کوئی فخر نہیں ۔این ڈی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہامیرا نہیں خیال کہ مسئلہ کشمیر کا حل جمہوریت کے سوا کچھ اور ہے ،انہوں نے کہامقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مودی سرکار کا حالیہ اقدام نہ صرف اکثریت کے اقتدار کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ انسانی حقوق کی صریحا خلاف ورزی ہے ۔ہم اس اقدام کے بعد دنیا میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کیلئے کچھ کیا جا نا چاہئے کیونکہ وادی کشمیر کی سرزمین ان کی ہے ۔انہوں نے حریت رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہامیرا نہیں خیال کہ اس طرح سے آپ جمہوریت کی کوئی خدمت کر رہے ہیں۔یہ نو آبادیاتی نظام جیسا ہے ،یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے برطانیہ نے ہمارے ملک پر دو سوسال تک حکومت کی۔ہم نے آزادی کو حاصل کرلی تاہم ہم اب بھی اسی نظام میں رہ رہے ہیں۔