لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ ریلوے کی جانب سے ریلوے مسافروں مختلف کیٹیگری میں دی جانے والی کرایوں کی مد میں رعایت کو بحال کر دیا ہے اور تمام بکنگ اور ریزرویشن آفسز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ قوانین کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافروں بحال کی جانے والی رعایت کے مطابق طلبائ،نابینا افراد،گائیڈ،گرل گائیڈ،اسکاؤٹ،معذوری کا شکاری افراد کرا یوں کی مد میں 50فیصد رعائت حاصل ہوگی اس طرح جرنلسٹس کو80 فیصد جبکہ ان کی فیملیز کو 50 فیصد کرایوں میں رعایت ہوگی۔سیاحوں کو 25فیصد،سپورٹس اتھلیٹس40فیصد،نابینا طلبائ65فیصد رعائت ہوگی ۔سینئر سینٹرن جن کی عمر 65 سال سے زائد اور 75 سال سے کم ہوگی ان کوائیر کینڈیشنز کوچز میں 25فیصدجبکہ اکانومی میں 50فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگی۔جبکہ 75سال سے زائد عمر کے افراد کو اکانومی میں 100فیصد کرایہ معاف ہوگا ۔