لاہور(کلچرل رپورٹر)فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ وہ محبت میں بہت بْری ہیں۔ اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں۔علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں اْنہوں نے سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ وہ کسی شاپنگ مال میں موجود ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میں محبت میں بہت بْری ہوں۔