نیویارک (نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلی شادی ایسی عمر میں کی جب انہیں ٹھیک طرح سے پتہ نہیں تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے اور اسکی ذمہ داریاں کیا ہوتی ہیں، انہوں نے اپنی پہلی شادی کو محبت کا نشہ قرار دیتے ہوئے کہا محبت میں گرفتار ہونے کی وجہ سے کم عمری میں شادی کی۔سکارلٹ نے دو شادیاں کیں جو طلاق پر ختم ہوئیں، اب اداکارہ نے رواں سال مئی میں اپنے دیرینہ دوست ادکار و کامیڈین کولن جوسٹ سے منگنی کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں سکارلٹ نے بتایا کہ دو شادیاں ناکام ہونے کے بعد میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب میں بہتر فیصلہ کرنے کی اہل ہوں،ہمیشہ یہی چاہتی تھی زندگی کے ایک ایسے حصے میں شادی کروں جب کام کر رہی ہوں، شادی بھی ہو اور خاندان بھی بڑھے ۔