سرینگر (نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا کو والدہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔ التجا مفتی 46 روز بعد اپنی والدہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ آپریٹ کر رہی ہیں۔ التجا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ شیطانی سلوک بند کیا جائے ، ان کی بھی خواہشات اور خواب ہیں، کشمیریوں کے خلاف نفرت انگیز اور تفریق آمیز نظریے کو ختم ہونا چاہئے ۔انہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کشمیریوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ محبوبہ مفتی بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے زیرحراست ہیں۔