نئی دہلی ، سرینگر(این این آئی، کے پی آئی ) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اورانکی بیٹی التجاکو پھر حراست میں لیتے ہوئے گھر پر نظربند کر دیا ۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے ٹویٹ کیا کہ والدہ وحید پرے کے گھر جانا چا رہی تھیں تاہم انہیں گھر سے باہر نکلنے سے روک دیا گیا ۔محبوبہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں غیر قانونی طور پھر حراست میں رکھا گیا ہے ، انتخابات میں بی جے پی اور ان کی کٹھ پتلیوں کو کشمیر کے کونے کونے میں جانے کی اجازت د ی جارہی ہے ہمیں اجازت نہیں، بھارتی حکومت ملک کے آئین کو بی جے پی کے ایجنڈے میں تبدیل کر کے یوم آئین منا رہی ہے جس پر میں حیران ہوں ،ملک میں ایسے نئے غیر آئینی قوانین بنائے جا رہے ہیں جن سے ہٹلر کی روح بھی شرمسار ہو رہی ہوگی ۔