پشاور (92 نیوزرپورٹ) محسن داوڑ کی دوغلی پالیسی کھل کر سامنے آگئی، ماضی میں شمالی وزیرستان میں ریاستی رٹ اور فوجی آپریشن کی حمایت کی۔جولائی 2014 میں ایک ٹویٹ میں محسن داوڑ نے مطالبہ کیا شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ہونا چاہئے کیونکہ رٹ قائم کرنا اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔2 اکتوبر 2013 کو محسن داوڑ نے شیریں مزاری کی ٹویٹ پر سابق امریکی صدر اوباما کو نوبل پیِس پرائز کا حقدار قرار دیا تھا کیونکہ اُن کے دور میں پاکستان پر 400 ڈرون حملے کئے گئے ۔ ایسی ہی ایک اور ٹویٹ میں محسن داوڑ نے ڈرونز کو مسیحا قرار دیا۔