لاہور(کلچرل رپورٹر)محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل اداکاری کے میدان میں کود پڑی ہیں جو ان دنوں اپنے پہلے ڈرامے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔فاطمہ سہیل اور محسن عباس حیدر کے درمیان گھریلو تنازعات کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس میں دونوں طرف سے سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے ،کچھ عرصہ بعد فاطمہ سہیل نیعدالت کے ذریعے خلع حاصل کرلیا تھا جس سے ان کے راستے ہمیشہ ہمیشہ جدا ہوگئے ہیں۔