لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے بیٹے میہمت حیدر کی پہلی سالگرہ منالی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاطمہ سہیل نے اپنے بیٹے میہمت حیدر کی پہلی سالگرہ کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر میں فاطمہ سہیل اور میہمت حیدر کے ساتھ اْن کی امّی یعنی میہمت کی نانی بھی موجود ہیں۔ فاطمہ سہیل نے بیٹے کی سالگرہ کی تھیم بلیو رکھی اور نیلے رنگ کا استعمال کرتے ہوئے میہمت کے لیے خصوصی کیک بنوایا۔