اسلام آباد، لاہور ،گوجرانوالہ ( وقائع نگار ،وقائع نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی سے ، اپنے رپورٹر سے ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈاکٹر محسن نوید عباس کو ایڈمنسٹریٹر انسانی اعضا پیوند کاری اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر محسن نوید عباس کی تعیناتی 2 سالہ معاہدہ پر ایم پی ون سکیل میں کی گئی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19کے محمد خلیل کو ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ تعینات کر دیا گیا ۔ ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو خرم شکوراو ایس ڈی بنا دیئے گئے ۔خرم شکور کی مکمل تنخواہ کے ساتھ 120روزہ چھٹی منظور کر لی گئی ہے ۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18کے عبدالقادر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں ۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے افسر سجیل سعید کو سیکشن آفیسر وزارت آبی وسائل تعینات کردیا گیا۔محکمہ اوقاف پنجاب میں ایڈمنسٹریٹرز سے لیکر نائب قاصد اور نگران کی سطح تک 80ملازمین کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار دربار حضرت داتا گنج بخش ؒ پر تعینات تمام نگران اور نائب قاصد تبدیل کرنے کے علاوہ بادشاہی مسجد لاہور میں تعینات نائب قاصدوں میں سے 50فیصد نائب قاصد کو تبدیل کر دیا گیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق طارق علی رانا ایڈمنسٹریٹر اوقاف پاکپتن کو افسر بکار خاص بنا نے ،ضیاء المصطفی ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان کو ایڈمنسٹریٹر اوقاف پاکپتن ،ذیشان نسیم منیجر اوقاف پاکپتن کو افسر بکار خاص، بشیر احمد منیجر اوقاف اوکاڑہ سرکل کو منیجر اوقاف پاکپتن سرکل تعینات کر دیا گیا ۔ تقرری کے منتظر رانا جعفر علی کو منیجر اوقاف اوکاڑہ سرکل ،عبد الشکور ایدمنسٹریٹر اوقاف سرگودھا کو ایگزیکٹو آفیسر داتا دربار ،بابر سلطان گوندل ایگزیکٹو آفیسر داتا دربار کو ایڈمنسٹریٹر اوقاف سرگودھا تعینات کردیاگیا ۔محکمہ وائلڈ لائف کے تین افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سلیم اختر کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور سفاری پارک، شفقت علی کو ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر جبکہ حسن علی سکھیرا کوڈپٹی ڈائریکٹر ملتان ریجن تعینات کیا گیا۔ایس پی صدر انویسٹی گیشن لاہور راشد ہدایت کوایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے 9 افسران واہلکاران کی اگلے عہدوں پرترقی دیدی گئی۔ اسسٹنٹ سیکرٹری انتظار حسین شاہ کو سکیل 17 سے بطور ڈپٹی سیکرٹری سکیل 18 میں ترقی دیدی گئی۔ اسسٹنٹس محمد سلیم، محمد طارق اور جاوید طور کو سکیل 17 میں بطور سپرنٹنڈنٹ جبکہ سینئر کلرکس طارق محمود،محمد اسحاق، فیصل محمود، محمد اقبال اور سبطین عباس کو سکیل 16 میں بطور اسسٹنٹ ترقی دیدی گئی۔