اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) بریگیڈیئر محمد احمد نے وزیر اعظم عمران خان کے نئے ملٹری سیکرٹر ی کا چارج سنبھال لیا ہے ۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق گزشتہ روز سبکدوش ہونے والے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ نے وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے سبکدوش ہونے والے ملٹری سیکرٹری کی خدمات کو سراہا اور انہیں پیشہ ورانہ کیریئر کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی میں بھی کامیابی کی خواہش کی۔