لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز کے محمد حفیظ نے اپنی فرنچائز کی جانب سے لیگ کی تاریخ کا بہترین انفرادی سکور بنا ڈالا۔حفیظ نے 57گیندوں پر 7 چکووں اور 7چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 98 رنز کی اننگز کھیلی ۔یہ لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کی تاریخ میں بنایا گیا بہترین انفرادی سکور ہے ، اس سے قبل فخر زمان نے 2018ء میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 94 رنز کی باری کھیلی تھی۔