لاہور(سپورٹس رپورٹر)رواں سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پی سی بی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر 2020، محمد رضوان اور فواد عالم کو پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی لسٹ برائے 21-2020 میں ترقی دے دی گئی ہے ۔اٹھائیس سالہ محمد رضوان کو سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کٹیگری سے ترقی دے کر اب اے کٹیگری کا حصہ بنادیا گیا ہے ۔عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو نوازنے کی پالیسی کے تحت پی سی بی نے فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ کی اے پلس کٹیگری سے سنٹرل کنٹریکٹ کی سی کٹیگری میں ترقی دیدی ہے ۔ یاد رہے کہ محمد حفیظ نے سی کٹیگری لینے سے انکار کر دیا تھا۔