کراچی، لاہور( سپورٹس ڈیسک،92 نیوزرپورٹ ) ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع اور کامران اکمل بورڈ کے نارورویہ کیخلاف بول اٹھے ، محمد سمیع نے نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کیا کہ مجھے ہمیشہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ایک میچ میں چار اوور میں تین آوٹ کرنے کے بعد مجھے بولنگ ہی نہیں دی گئی۔ 100 میل کی رفتار سے انٹرنیشنل کرکٹ میں گیند کروائی تو بتایا گیا کہ سپیڈ گن خراب ہے ، دوسروں کے لیے بولنگ سپیڈ مشین ٹھیک اور میرے لیے خراب؟۔فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان اور کرکٹ کمیٹی سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے بھی پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر حیران ہوں۔ کرکٹ میرا جنون ہے اور میں کھیلتا رہوں گا۔