دبئی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیاء کپ پر بھی فکسنگ کے کالے بادل منڈلانے لگے ہیں، افغانستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو بھارت کی اہم شخصیت کی جانب سے فکسنگ کی آفر کا انکشاف ہوا ہے تاہم انہوں نے فوراً انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا جس کے بعد انٹی کرپشن یونٹ نے ان کا انٹرویو بھی ریکارڈ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کو مبینہ طور پر افغان کرکٹ لیگ کے فرنچائز کے بھارتی مالک نے فکسنگ کی پیشکش کی تاہم یہ معلوم نہیں ہوا کہ یہ آفر کیا تھی اور کس ٹیم کیخلاف کھیلے گئے میچ کیلئے ہوئی۔