لاہور(نیوزرپورٹر)حکومتی اقدامات پر محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول کے تمام دفاتر کی بندش کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں تمام دفاتر منگل 7 اپریل 2020 تک یا اگلے حکمنامے تک بند رہیں گے ۔انتہائی ضروری عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔جن کے نمبرز پریس کو دیے گئے ہیں وہ عملہ کسی بھی کال کا جواب دینے معلومات کیلئے دستیاب ہوگا۔گھر پر رہنے والا عملہ ہر صورت کال کا جواب دینے کا پابند ہوگاڈائریکٹر جنرل ایکسائز سہیل شہزاد نے کہا کہ خود عملہ کی مانیٹرنگ کروں گا،ہم گھرچھٹیوں پر نہیں بلکہ ڈیوٹی پر ہیں،عملہ کی آن لائن دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔