لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ اسلام نے پاکیزگی اور طہارت کو نصف ایمان کا درجہ دیا ہوا ہے ۔جس کی تائید آج غیر مسلم اقوام بھی کر رہی ہیں۔ علمائے کرام نے کورونا کے حوالے سے بروقت آگا ہی دے کر قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے ۔ حکومت کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، احتیاطی تدابیر قطعی طور پر توکل علی اﷲ کے خلاف نہیں ہیں۔ عوام کوچاہیے کہ وہ حکومت اور بالخصوس محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے ۔