لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ کوآپریٹو کی ٹیم نے موضع گھنیاں تحصیل کامونکی ضلع گوجرانوالہ, اٹھارہ سوفٹ فرنٹ مین جی ٹی روڈ پر قبضہ شدہ 122 کنال اٹھارہ مرلے زمین ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہاہے کہ محکمہ کی جانب سے ناجائز قابضین سے زمینوں کو واپس لینے کے لیے دستورکاروائیاں جاری ہیں۔