لاہور(قاضی ندیم اقبال)محکمانہ پرو موشن کمیٹی ، اوقاف کی تیاریاں مکمل، ورکنگ پیپر کو حتمی شکل دینے کے علاوہ سیکرٹری ریگولیشن ، ایس اینڈ جی اے ڈی کو کمیٹی کے اجلاس میں سیکشن آفیسر رینک کا اپنا نمائندہ بھجوانے کامراسلہ جاری کر دیا گیا۔ ساڑھے 3سال بعد کل محکمہ اوقاف کے اجلاس میں قوی طور پر 5مختلف کیٹگریز میں14 افسروں کو اگلے گریڈز میں ترقی دی جائے گی، 4اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز کو ریگولر بنیادوں پرڈپٹی ڈائریکٹر، 4منیجرز کو ایڈمنسٹریٹر، 5سپرنٹنڈنٹس کو ترقی دے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایک ایس ڈی او کو ایکسین کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ اجلاس سیکرٹری زاہد سلیم گوندل کی زیر صدارت ہو گا جس میں ممبران کے علاوہ ریگولیشن ونگ سے سیکشن آفیسر رینک کا مجاز نمائندہ بھی شریک ہوگا، ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے جو ورکنگ پیپر تیار کیا ہے اس کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز/ایڈمنسٹریٹرز میں سے ضیاء المصطفیٰ ، ایڈمنسٹریٹرز پاکپتن کی سالانہ اے سی آر ز مکمل نہیں ، ان کی ترقی کا کیس ڈیفر ہو سکتا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز کی اسامیوں میں سے 3اسامیوں پر حافظ محمد یوسف، عظیم حیات اور ایاز لاشاری کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی ہو سکتی ہے ۔ فنانس سے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آصف اعجاز اور طاہر احمد کے نام ترقی کیلئے تجویز کئے گئے ، آصف اعجاز کی ترقی ممکن ہے ۔ منیجرز سے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ترقی کے لئے 4 اسامیاں خالی ہیں جس پر 5افسروں بالترتیب ایاز احمد حبیب، بابر سلطان گوندل، عبد الشکور، قاضی اظہر امین اور گلاب ارشاد کے نام تجویز کئے گئے ہیں،ان میں سے پہلے چار سینئر ترقی پائیں گے ، سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے 7اسامیاں خالی ہیں تاہم ترقی کیلئے 5ملازمین چودھری خلیل، اشفاق ڈیال، خلیل احمد ، کاشف عمران اور جاوید رضوی کی ناموں کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سنیارٹی کے اعتبار سے ایس ڈی او سے ا یکسین کے عہدے پر ترقی کیلئے قیصر منیر کا نام تجویز کیا گیا ہے وہ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہو نگے ۔ ترقی ،اجلاس