لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کے مطابق جعلی زرعی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف صوبہ بھر میں کاروائیاں کی جاری ہیں۔ایسے ہی ایک آپریشن کے دوران ضلع سیالکوٹ میں واقع منڈے کی گورائیہ گاؤں میں خفیہ اطلاع موصول ہونے پراسسٹنٹ ڈائریکٹر (پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز)کی سربراہی میں مقامی پولیس کے تعاون سے جعلی زرعی ادویات بیچنے والے ڈیلر کی دکان پر چھاپہ مارا گیا اورلاکھوں روپے مالیت کی فعلی زرعی ادویات کو برآمد کر کے حوالہ پولیس کی گئیں اور پیسٹی سائیڈ آرڈیننس کی زیردفعہ21-A of APO 1971 کے تحت مقدمہ درج کرکے موقع پر جعلی زرعی ادویات کے دھندے میں ملوث ملزم دلدار کو حوالہ پولیس کیا گیا۔