لاہور(بابر علی) وزیر اعظم کا ڈیجیٹل پاکستان پروگرام، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے مانیٹر نگ اور مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کے لئے ’’آئی بیسڈ‘‘ منصوبہ شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مینول سسٹم سے ای گورننس موڈ پر منتقلی کے لئے پراجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ 37کروڑ 11لاکھ 93ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔اس آئی ٹی بیسڈ منصوبہ کے تحت محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے سینٹی ٹیشن اینڈسالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم،بائیو میٹرک حاضری، ٹیکسیشن اور فیس کولیکشن کے لئے ای بلنگ سسٹم،ای بڈنگ،بلڈنگ کنٹرول مینجمنٹ سسٹم، فنانشل مینجمنٹ سسٹم، واٹر سپلائی اینڈ ڈسپوزل سسٹم،ایسٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، سالانہ ترقیاتی پروگرام،ڈاک مینجمنٹ سسٹم،کمپلینٹ سسٹم اورپرفارمنس مینجمنٹ سیکٹرز میں سروس ڈلیوری کی بہتری کے لئے اقدامات کیے جائیں گے ۔ محکمہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بہتر مینجمنٹ ، پلاننگ، ٹرانسپیرنسی اور گوررننس کے لئے کار آمد ثابت ہوگا۔ اس سے شہریوں کو بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق اپنے روز مرہ کے امور اور مسائل کے ازالہ میں زیا دہ سہولت میسر ہو گی ۔